عمران فاروق قتل کیس،سکاٹ لینڈ یارڈ نے دوسرے ملزم خالد شمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغازکردیا

عمران فاروق قتل کیس،سکاٹ لینڈ یارڈ نے دوسرے ملزم خالد شمیم سے باقاعدہ تفتیش ...
عمران فاروق قتل کیس،سکاٹ لینڈ یارڈ نے دوسرے ملزم خالد شمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغازکردیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کو ایک ار ملزم خالد شمیم تک رسائی دے دی گئی ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کرنے والے ارکان کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کے روز سکاٹ لینڈ یار ڈ کے دومزید ارکان اسلام آباد پہنچے ہیں اورعمران فاروق قتل کیس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ یارڈ نے معظم علی کے بعد دوسرے ملزم خالد شمیم سے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیاہے جبکہ تیسرے ملزم محسن سے تفتیش کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کر تفتیش کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد