واہگہ بارڈر دھماکے کے 2 سہولت کار گرفتار ‘تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

واہگہ بارڈر دھماکے کے 2 سہولت کار گرفتار ‘تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر ...
واہگہ بارڈر دھماکے کے 2 سہولت کار گرفتار ‘تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشتگردی نے لاہور کے علاقے لاری اڈے کے قریب کارروائی کرتے  واہگہ بارڈر دھماکے کے 2 سہولت کار وں کو گرفتار کر لیاہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزموں کی شناخت حسینہ خان اور سعید جان کے نام سے ہوئی ہےاور ان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سےبتایا جارہاہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ ملزموں سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ ملزمان نے واہگہ بارڈ حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو رہائش بھی دی اور انہیں دھماکے کی جگہ کا تین بار دورہ بھی کروایا تھا ۔

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،سیکورٹی فورسز نے ملزموں کے قبضے سےڈیٹونیٹرز اور ہینڈ گرنیڈ سمیت دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیاہے اوردہشتگردوں کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران خودکش حملے میں 55 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

لاہور -