پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوںگی،سیریز جیتنالازم

پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوںگی،سیریز جیتنالازم
پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوںگی،سیریز جیتنالازم

  


کولمبو(ڈی این اے ) پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہوںگی،آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت یقینی بنانے کےلئے پاکستان کوسری لنکا کیخلاف سیریزجیتنالازمی ہے۔ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کے اب بھی روشن امکانات ہیں اور سری لنکا کےخلاف سیریز میں 3-2 سے کامیابی کی صورت میں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی حاصل کر سکے گا۔آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کےلئے پاکستان اور بنگلہ دیش کی رینکنگ کی صورتحال واضح ہو گئی ہے۔

اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں بنگلہ دیش 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، 88 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں اور 87 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا نواں نمبر ہے۔اس وقت پاکستان کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے چیلنج کا سامنا ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پاکستان کو چیمپینز ٹرافی تک رسائی کے لیے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں لازمی شکست دینا ہوگی۔اگر گرین شرٹس نے سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیرز میں 4-1 سے فتح سمیٹی تو قومی ٹیم 92 پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئنز ٹرافی تک رسائی کے قریب پہنچ جائےگی۔

سیریز میں تین دو سے فتح پر قومی ٹیم کے پوائنٹس 90 ہوں گے اور پاکستانی ٹیم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز سے اوپر آجائے گی جس کے بعد پاکستان کو زمبابوے میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو لازمی شکست دینا ہوگی۔

مزید : کھیل