اعصام الحق ان فٹ،ڈیوس کپ میں شرکت سے معذرت کر لی

اعصام الحق ان فٹ،ڈیوس کپ میں شرکت سے معذرت کر لی
اعصام الحق ان فٹ،ڈیوس کپ میں شرکت سے معذرت کر لی

  


لاہور(ڈی این اے )ٹینس اسٹار اعصام الحق نے عین وقت پر فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔ اب پاکستان کی تین رکنی ٹینس ٹیم انڈو نیشیا کا مقابلہ کریگی ۔پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ڈیو س کپ ایشیا اوشیاناگروپ ٹو سیمی فائنل 14 سے 16 جولائی تک جکارتہ میں کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان ٹینس ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب عین وقت پر سنیئر ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ۔ فیڈریشن نے اعصام الحق کا کوئی متبادل کھلاڑی نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح اب تین رکنی ٹینس ٹیم عقیل خان ، سامر افتخار اور عابد علی انڈو نیشیا کا اہم ٹائی میں مقابلہ کریں گے ۔

مزید : کھیل