ضیااللہ کو نیب نے گرفتار کیا ،کرپشن کے الزامات ہیں تو استعفیٰ تو دینا پڑے گا :عمرا ن خان

ضیااللہ کو نیب نے گرفتار کیا ،کرپشن کے الزامات ہیں تو استعفیٰ تو دینا پڑے گا ...
ضیااللہ کو نیب نے گرفتار کیا ،کرپشن کے الزامات ہیں تو استعفیٰ تو دینا پڑے گا :عمرا ن خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہاہے کہ صوبائی وزیر معدنیات ضیاللہ پر کرپشن کا الزام ہے اور انہیں نیب نے گرفتار کیا ہے تو انہیں استعفیٰ تو دینا پڑے گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران خان کا کہناتھاکہ دھرنے کے دنوں میں اسمبلی سے دی گئی تنخواہیں تمام پی ٹی آئی ممبران اسمبلی واپس کریں گے اور اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی جائزہ بھی لیا گیاہے ۔
عمران خا ن کا کہناتھا کہ ضیااللہ کی گرفتاری کا افسوس ہوا کیونکہ وہ پارٹی کے ایک مضبوط کارکن ہیں لیکن کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کے پی کے حکومت نیب کی کارروائی میں مداخلت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضیااللہ آفرید ی کو نیب نے گرفتار کیاہے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں تو انہیں استعفیٰ تو دینا پڑے گا لیکن اگر وہ نیب میں بے قصور ثابت ہوتے ہیں تو انہیں بحال کیا جائے گا ۔
عمران خان کا کہناتھاکہ کرا چی میں عوام کا مسئلہ امن وامان ہے جو کہ پولیس حل نہیں کرسکتی،مافیاز کے آگے پولیس ناکام ہوچکی ہے کیونکہ پولیس کو سیاسی بنا دیا گیاہے جس کے بعدشہریوں کے پاس رینجرز کے علاوہ دوسری کوئی چوائس نہیں ہے جبکہ رینجرزامن وامان کیلئے بہتر کام کر رہی ہے ۔