یوم علیؓ ، لاہور میں نکلنے والا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

یوم علیؓ ، لاہور میں نکلنے والا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم علیؓ کے موقع پر لاہور میں نکالا جانے والا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس پرامن طریقے سے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

اجلاس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جلوس کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے بلند عمارتوں میں سنائپر شوٹرز اور6 ہزاراہلکار تعینات کئے گئے ہیںاس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

مزید : لاہور