ایف آئی اے سے امیگریشن کروائے بغیر کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ملک سے فرار ہو گئے

ایف آئی اے سے امیگریشن کروائے بغیر کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ملک سے فرار ہو ...
ایف آئی اے سے امیگریشن کروائے بغیر کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر ملک سے فرار ہو گئے

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو ایف آئی سے امیگریشن کروائے بغیر ہی ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ثاقب سومرو ایف آئی اے کاﺅنٹر پر گئے بغیر ہی مسافروں کی آمد کا راستہ استعمال کرتے ہوئے جہاز تک پہنچ گئے اور انہوں نے ایف آئی اے سے امیگریشن کروانے کی کی زحمت ہی نہیں کی ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے ثاقب سومرو 22 جون کو نجی ایئرلائن کے ذریعے جرمنی روانہ ہوئے ہیں اور جہاز تک جانے کے لیے انہوں نے ایئر پورٹ انٹری پاس کا استعمال کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ممالک میں ایگزٹ کی مہر کو اہمیت نہیں دی جاتی اور جرمنی بھی انہی ممالک میں شامل ہے ۔ ثاقب سومرو ماضی میں ایئر پورٹ پر بھی تعینات رہ چکے ہیں اس لیے وہ ان قوانین سے واقفیت رکھتے تھے اور اسی لیے انہوں نے ملک سے فرار ہونے کے لیے جرمنی کا انتخاب کیا ہے ۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام ممکنہ طور پر ای سی ایل یا چیک لسٹ میں نام شامل ہونے کے خدشے کے پیش نظر کیا ہے تاہم ایف آئی اے نے بغیر امیگریشن ملک سے باہر جانے پر ثاقب سومرو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں