کوئی ٹیکس قبول نہیں ،حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرے : عتیق میر
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کر کے 0.3 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس میں کراچی کے تاجروں نے عد اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی ٹیکس قبول نہیں ہے ۔
آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات اور اس کے بعد ہونے والے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں بینک ٹرانزکشن میں 0.3 فیصد سے لے کر کسی قسم کا کوئی بھی ٹیکس قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرے اور ان کا مطالبہ منظور ہونے تک تاجر برادری کا احتجاج جاری رہے گا ۔