کھانے کے نام پر بیماریوں کی فروخت، لاہور بروسٹ بھی بند کر دیا گیا

کھانے کے نام پر بیماریوں کی فروخت، لاہور بروسٹ بھی بند کر دیا گیا
کھانے کے نام پر بیماریوں کی فروخت، لاہور بروسٹ بھی بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور زائد المیعاد مصالحہ جات استعمال کرنے پر لاہور کے معروف ریسٹورنٹ لاہور بروسٹ کو بند کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عائشہ ممتاز نے علامہ اقبال ٹاﺅن کی ٹیم کے ہمراہ جوہر ٹاﺅن کے علاقے کھوکھر چوک میں واقعہ لاہور بروسٹ کی شاخ کا دورہ کیا اور ریسٹورنٹ کے کچن کا معائنہ کیا جس دوران انکشاف ہوا کہ وہاں استعمال کیلئے رکھے گئے فریج انتہائی گندے تھے جبکہ کئی دنوں سے بچ جانے والی اشیاءبھی اسی فریج میں رکھی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق
ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم پر کچن کے معائنے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ریسٹورنٹ میں تیار ہونے والے کھانوں میں زائد المیعاد مصالحہ جات استعمال کرنے کیساتھ ساتھ ناقص اور غیر معیاری اشیاءکا استعمال بھی کھلے عام کیا جا رہا تھا جبکہ کھانے پینے کی اشیاءکو ڈھانپنے کیلئے بھی کوئی بندوبست نہ تھا۔ ٹیم نے فوری طور پر ریسٹورنٹ کو بند کردیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید :

لاہور -