ایک ملاقات میں سال بھر کے دکھ دور نہیں ہو سکتے ، نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے : پرویز رشید

ایک ملاقات میں سال بھر کے دکھ دور نہیں ہو سکتے ، نواز مودی ملاقات بھارت کی ...
ایک ملاقات میں سال بھر کے دکھ دور نہیں ہو سکتے ، نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے : پرویز رشید

  


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مودی نواز ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ورکنگ باونڈری پر بہت سی شہادتیں ہوئی ہیں اور ایک ملاقات میں سال بھر کے دکھ دور نہیں کیے جا سکتے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے دعوت کو قبول کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ذمہ دار ملک ہیں اور دونوں کو اپنے مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنا ہو گا ۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیر پر قابض ہے اور وہاں ہونے والے فوجی مظالم کے خلاف روز احتجاج ہوتا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہ دلی کی سرکار چلتی ہے اور نہ ہی کشمیری حکومت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے کشمیر اور ورکنگ باﺅنڈری سمیت معاملات پر نظر ثانی کرنا ہو گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں