پیپلز پارٹی کا پنجاب میں صفایا کر دیا ، کارکنان مک مکا کی سیاست سے تنگ ہیں : ترجمان تحریک انصاف

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں صفایا کر دیا ، کارکنان مک مکا کی سیاست سے تنگ ہیں : ...
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں صفایا کر دیا ، کارکنان مک مکا کی سیاست سے تنگ ہیں : ترجمان تحریک انصاف

  


اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان  نعیم الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست سے تنگ ہیں اور اسی بات نے کارکن کو بھی سوچنے پر مجبور کیا ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارکنان نے اس طرز سیاست سے جان چھڑانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے ۔ پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا ہے اور بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکن اور رہنماءتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان کے ساتھی انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔نعیم الحق  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی قیادت سے نالاں ہیں اور وہ تبدیلی کی خاطر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد