یہودی سرمایہ داروں نے سام سنگ کمپنی پر نظریں جمالیں، بڑا حملہ کردیا

یہودی سرمایہ داروں نے سام سنگ کمپنی پر نظریں جمالیں، بڑا حملہ کردیا
یہودی سرمایہ داروں نے سام سنگ کمپنی پر نظریں جمالیں، بڑا حملہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوز ڈیسک) یہ بات اکثر سنائی دیتی ہے کہ مغربی میڈیا، کاروباری ادارے اور حتیٰ کہ حکومتیں بھی یہودی کنٹرول میں ہیں۔ اگرچہ ہمارے ہاں ایک طبقہ اسے ایک سازشی نظریہ قرار دیتا ہے لیکن جنوبی کوریا کے میڈیا میں آج کل عالمی یہودی تسلط کا پردہ کھل کر فاش کیا جارہا ہے، جس پر اسرائیل کو خوب مرچیں لگ رہی ہیں، کیونکہ یہودی تسلط کے خلاف پہلی دفعہ کسی جدید غیر مسلم ملک میں بھی جذبات بھڑک اٹھے ہیں۔
اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کاروباری ادارے سام سنگ گروپ کے بانی لی کن ہی کی تشویشناک صحت اور دنیا سے رخصتی کے خدشے کے پیش نظر سام سنگ کی دو ذیلی کمپنیوں سام سنگ سی اینڈ ٹی اور چیل انڈسٹریز کے ادغام کیلئے شیئر ہولڈرز کی ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ سام سنگ سی اینڈ ٹی میں امریکی مالیاتی کمپنی ایلیٹ ایسوسی ایٹس کے بھی 7 فیصد شیئر ہیں اور یہ کمپنی چیل انڈسٹریز کے ساتھ ادغام کے سخت خلاف ہے۔ دوسری طرف ایڈوائزری فرم انسٹی ٹیوشنل شیئر ہولڈر سروسز (iss) نے بھی ادغام کی مخالفت کردی ہے اور ایلیٹ ایسوسی ایٹس کے موقف کی حمایت کردی ہے۔

مزید پرھیں:کیا آپ الیکٹرانکس کمپنی ”سام سنگ“ کا مطلب جانتے ہیں؟
جنوبی کوریائی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایلیٹ اور iss کا گٹھ جوڑ دراصل سام سنگ کی ذیلی کمپنیوں کے ادغام کو روکنے کی سازش ہے تاکہ اس ادغام کے نتیجہ میں سام سنگ کے بانی کی فیملی کا کمپنی پر کنٹرول مضبوط نہ ہوسکے۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سام سنگ میں کوریائی غلبے کو ختم کرکے امریکی اور یہودی غلبہ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور یہودی کاروباری ادارے سام سنگ پر بڑا حملہ کر چکے ہیں۔
جنوبی کوریا کے بڑے میڈیا ادارے Mediapen.com اور Money Today نے انکشاف کیا ہے کہ ایلیٹ ایسوسی ایٹس کا سربراہ پال سنگر یہودی ہے اور اسی طرح iss بھی یہودی کمپنیوں کی قریبی حلیف اور شراکت دار کمپنی ہے۔ جنوبی کوریائی میڈیا نے یہودی گٹھ جوڑ کو سام سنگ اور جنوبی کوریا کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے یہودی سازش پر سخت تنقید کی ہے۔ صحافی کم جو ہی نے اپنے کالم میں لکھا، ’’یہودی وال سٹریٹ اور عالمی مالیاتی حلقوں میں زبردست طاقت رکھتے ہیں، یہ حقیقت سب کو معلوم ہے کہ یہودی پیسہ امریکی حکومت کو چلاتا ہے۔ یہودی دولت کی بے رحمی اور سنگدلی ہمیشہ سے مشہور چلی آرہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:ہٹلر کے ہاتھوں مظالم سہنے والے یہودی بھی اسرائیل کے خلاف بول پڑے
عالمی سطح پر یہودی غلبے کی کوشش کے بارے میں کسی غیر مسلم ملک میں یہ انکشافات اور جذبات پہلی دفعہ دیکھنے میں آئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو اس صورتحال پر شدید تشویش اور پریشانی لاحق ہے، جبکہ دوسری طرف جنوبی کوریا اپنی سب سے بڑی کمپنی کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہے اور اس کا میڈیا یہودی سازش کو پوری طرح بے نقاب کر رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -