راحیل شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

راحیل شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
راحیل شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

  


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے علاوہ آئی ڈی پیز کی جلد واپسی اور بحالی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات آرمی ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) میں ہوئی ۔

مزید : راولپنڈی