سانحہ صفورہ چورنگی ، ملزم سعد کے بیان پر مشتمل 35 صفحات کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری

سانحہ صفورہ چورنگی ، ملزم سعد کے بیان پر مشتمل 35 صفحات کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری
سانحہ صفورہ چورنگی ، ملزم سعد کے بیان پر مشتمل 35 صفحات کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ صفورہ میں گرفتار ملزم سعد کے حوالے سے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) نے 35 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی ہے ۔ ج

ے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ صفورہ میں گرفتار ہونے والا ملزم سعد دوران تفتیش درجنوں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جبکہ شو بز اور سول سوسائٹی کے متعدد افراد اس کی ہٹ لسٹ پر تھے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم سعد جہادی لٹریچر کا ترجمہ کر کے اسے سوشل میڈیا پر جاری کرتا تھا اور عوام کو نام نہاد جہاد کا حصہ بننے کی ترغیب بھی دیتا تھا ۔ سانحہ صفورہ کے حوالے سے جے آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ صفورہ چورنگی پر اسماعیلی برادری کی بس کو روک کر ملزم اپنے ساتھیوں سمیت داخل ہوا تھا جبکہ بس میں سوار تمام خواتین کو قتل کر کے سعد نے ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کیا تھا ۔

مزید : کراچی