سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے

سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے
سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل انتقال کر گئے ہیں ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  سابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ شہزادہ سعود الفیصل کو طویل ترین مدت کے لیے سعودی عرب کا وزیر خارجہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے ۔ شہزادہ سعود الفیصل 2 جنوری 1940 ء  کو سعودی عرب کے شہر طائف میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں 1975 ءمیں وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ دو ماہ قبل انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔واضح رہے شہزادہ سعود الفیصل 40 سال تک وزیر خارجہ کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں ۔سعود الفیصل کے انتقال کے بعد پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ سعود الفیصل کی موت سعودی عرب کے لیے بڑا نقصان ہے ۔