پنجاب یونیورسٹی کیلئے بڑا اعزاز

پنجاب یونیورسٹی کیلئے بڑا اعزاز
پنجاب یونیورسٹی کیلئے بڑا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی معروف یونیورسٹی ”پنجاب یونیورسٹی“ کو دنیا بھر کی 24,000 یونیورسٹیز میں سے پہلی آٹھ فیصد یونیورسٹیز میں شمار کیا گیا ہے اور  اسے جنوبی ایشیاءکی یونیورسٹیوں میں 15واں نمبر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپین کا ایک سرکاری ادارہ "Webometrics" دنیا بھر کی یونیورسٹیز کو درس و تدریس کے حوالے سے رینکنگ دیتا ہے۔ اس ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 24,000 یونیورسٹیز میں پہلی آٹھ فیصد یونیورسٹیز میں شامل کیا ہے جبکہ جنوبی ایشیاءمیں موجود یونیورسٹیوں میں اسے 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ  کے مطابق اس ادارے نے پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان میں موجود 291 یونیورسٹیز میں پہلا نمبر بھی دیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے یہ اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار ناصرف پنجاب یونیورسٹی کیلئے قابل ستائش ہیں بلکہ اس سے پاکستان کا نام بھی روشن ہوا ہے۔

مزید :

لاہور -