یہ کتا ہر روز ایک ہی وقت پر اس مندر کے چکر کیوں کاٹتا ہے؟ ایک پراسرار سوال جس نے پورے شہر کو چکرا کر رکھ دیا اور پھر۔۔۔

یہ کتا ہر روز ایک ہی وقت پر اس مندر کے چکر کیوں کاٹتا ہے؟ ایک پراسرار سوال جس ...
یہ کتا ہر روز ایک ہی وقت پر اس مندر کے چکر کیوں کاٹتا ہے؟ ایک پراسرار سوال جس نے پورے شہر کو چکرا کر رکھ دیا اور پھر۔۔۔

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں بداعتقادی کی پہلے بھی کوئی کمی نہ تھی لیکن اب پتنا حالی شہر کے ایک مندر کے پھیرے لینے والے کتے نے نیا تماشہ کھڑا کر دیا ہے۔

ویب سائٹ 9نیوز کی رپورٹ کے مطابق مہالکشمی مندر کے گرد ایک کتا صبح سویرے پھیرے لینا شروع کرتا ہے اور کئی گھنٹے تک یہی کام کرتا رہتا ہے، بعض اوقات تو وہ شام تک پھیرے لیتا رہتا ہے۔ یہ کتا مندر کے سامنے واقع بیکری کے پاس رہتا ہے لیکن صبح چار بجے اٹھ کر مندر کے پھیرے لینا شروع کردیتا ہے۔ عموماً یہ 10 سے 12 بجے تک مسلسل پھیرے لیتا رہتا ہے لیکن جب زیادہ جذباتی ہوتا ہے تو شام تک دم نہیںلیتا۔

کتا مندر کے جنوب مشرقی حصے سے پھیرے کا آغاز کرتا ہے اور ایک پھیرا مکمل ہونے پر کھڑا ہوکر دو چار مرتبہ بھونکتا ہے اور پھر اگلا پھیرا شروع کردیتا ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل جب اس کتے کی خبر میڈیا میں آئی تو اسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ مندر میں عبادت کے لئے آنے والوں سے کئی گنا زیادہ لوگ اس کے پھیرے لینے والے کتے کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کتے کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں جس کی وجہ سے اردگرد کے علاقوں میں ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ تاحال کسی کو درست طور پر معلوم نہیں کہ کتے کا اصل مسئلہ کیا ہے، تاہم مندر کے ایک پروہت کا کہنا تھا کہ اس پر سانپوں نے جادو کیا ہے جس کے توڑ کے لئے وہ مندر کے پھیرے لیتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -