نوجوان لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش لیکن پھر دو ماہ بعد پیٹ میں مسلسل شدید درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو پیٹ سے کئی کلو وزنی ایسی چیز برآمد کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

نوجوان لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش لیکن پھر دو ماہ بعد پیٹ میں مسلسل شدید درد، ...
نوجوان لڑکی کے ہاں بچی کی پیدائش لیکن پھر دو ماہ بعد پیٹ میں مسلسل شدید درد، ڈاکٹر نے آپریشن کیا تو پیٹ سے کئی کلو وزنی ایسی چیز برآمد کہ کوئی تصور بھی نہ کرسکتا تھا

  

لندن (نیوز ڈیسک) انسانی جسم سے کئی طرح کی اشیاءبرآمد ہوسکتی ہیں لیکن ایک برطانوی خاتون کے جسم سے ایسی خوفناک چیز برآمد ہو گئی کہ جس کا تصور کر کے ہی رونگٹے کھڑ ہو جائیں۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ سوفی کاکس کو بیٹی کی پیدائش کے دو ماہ بعد پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر تو ڈاکٹروں کو کچھ پتہ نہ چلا کہ اس نوجوان لڑکی کو کیا مسئلہ درپیش تھا لیکن جب اس کی اینڈوسکوپی کی گئی تو اس کے معدے میں ایک بڑے سے گولے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ چلتن ہام ہسپتال کے ڈاکٹروںنے جب لڑکی کا آپریشن کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے معدے میں بالوں کا بہت بڑا گچھا موجود تھا جس کی لمبائی تقریباً 1 فٹ اور وزن چھ کلوگرام سے زائد تھا۔

سوفی کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اپنے بال کھانے کے مرض میں مبتلا تھی لیکن اسے کبھی احساس ہی نہیں ہوتا تھا کہ یہ عادت اس کے لئے اتنی دردناک مصیبت کا سبب بن سکتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اکثر وہ نیند میں ہی اپنے بال نوچ کر کھاجاتی تھیں لیکن 13 سال کی عمر میں انہوں نے جاگتے ہوئے بھی اپنے بال نوچ کر کھانا شروع کردئیے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹرائیکوٹیلومینیا اور ٹرائیکو فیجیا نامی بیماریوں میں مبتلا ہے، جن کے باعث وہ جب بھی ذہنی دباﺅ یا مسائل کا شکار ہوتی تو اپنے بال نوچ کر نگلنا شروع کردیتی تھی۔ سوفی کا کہنا ہے کہ اس کے معدے سے چھ کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا نکل جانے کے بعد انہیں یوں محسوس ہورہا ہے کہ وہ نئی زندگی پاچکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -