ملک عظیم انسان دوست ہستی سے محروم ہو گیا،آرمی چیف کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ملک عظیم انسان دوست ہستی سے محروم ہو گیا،آرمی چیف کا عبدالستار ایدھی کے ...
ملک عظیم انسان دوست ہستی سے محروم ہو گیا،آرمی چیف کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آر می چیف جنرل راحیل شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک عظیم انسان دوست ہستی سے محروم ہو گیاہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کا کہناتھا کہ عبدالستارایدھی حقیقی انسانی ہمدردی رکھنے والی شخصیت تھے،اللہ تعالی عبدالستارایدھی کواپنی جواررحمت میں جگہ دے،اللہ تعالی ایدھی صاحب کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب کے انتقال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سوگوار ہے ، عبدالستارایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔