پی ٹی وی لاہور مرکز ،،سلام عید ،، نشریات کے رنگا رنگ اور خصوصی پروگرام

پی ٹی وی لاہور مرکز ،،سلام عید ،، نشریات کے رنگا رنگ اور خصوصی پروگرام

  

حسن عباس زیدی

پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر عید الفطر کی "سلام عید" نشریات میں بہت سے رنگا رنگ اورخصوصی پروگرام پیش کئے گئے۔"سلام عید" نشریات کا آغاز عید کے روز صبح نو بجے ہو ا۔اس لائیو نشریات میں ملک کے نامور فنکار،معروف شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی ۔فلم سٹار میرا،ثنا،نور،ریشم ،فاروق حسن اور احسن خان میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔ بچوں کا پروگرام ’’جب زندگی مسکراتی ہے‘‘ مزاحیہ شاعری کا پروگرام ’’عید زعفران ‘‘ اور اردو فیچر فلم’’ باغی‘‘ دوپہر دو بجے دکھائی گئی۔ بچوں کا پروگرام’’ عید فیکٹر‘‘فلمی دنیا سے متعلق خبروں اور تبصروں پر مبنی پروگرام "باکس آفس" شام سات بجے دکھایا گیا۔خصوصی طور پر تیار کیا گیا کراچی مرکز کا ڈرامہ ’’ہاں‘‘بھی اس خصوصی نشریات کا حصّہ تھا۔اور رات گیارہ بجے عید پر خصوصی میوزک شو ’’میوزک میلہ‘‘ مزاحیہ کھیل’’ ٹوپی ڈرامہ‘‘اردو فیچر فلم ’’صنم ‘‘، ’’دادی کا پوتا ‘‘ اور’’کھوئے ہووں کی جستجو‘‘بھی اس نشریات کے دوران ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔پروڈیوسر شوکت چنگیزی کی منی سیریل ’’دادی کا پوتا ‘‘کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے اس منی سیریل کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب تھا ’’دادی کا پوتا‘‘کے ایک ایک سین پر شوکت چنگیزی کی مکمل گرفت نظر آئی اس کامیاب پیشکش پر پروڈیوسر شوکت چنگیزی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ’’کھوئے ہووں کی جستجو‘‘ کی بھی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہیعطاء الحق قاسمی کی موجودگی نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے ہیں ’’کھوئے ہووں کی جستجو‘‘میں معروف کالم نویس ،ادیب ،دانشور اور شاعر عطا الحق قاسمی اس پروگرام کے مستقل مہمان ہوں گے اور یہ پروگرام عید کے بعد بھی جاری رہے گا ۔ اس پروگرام میں بنیادی طور پر ہماری کھوئی ہوئی اقدار،روایات اورثقافت کی تلاش اور انہیں نئی نسل سے روشناس کروانے کی ایک کوشش کی جارہی ہے ،جس کیلئے مزاحیہ خاکوں سے بھی مدد لی جائے گی ۔عید کا خصوصی میوزک شو عید’’عید افئیر ‘‘دکھایا گیا ،جس ملک اکثر سیاسی جماعتوں کے نامور ارکان ،ادیبوں شاعروں ،صحافیوں ،گلوکاروں اور فنکاروں نے حصہ لیا ۔عید کے تیسرے دن مقبول پروگرام ’’حرفیاں‘‘ اردو فیچر فلم "ہم کھلاڑی پیار کے" دکھائی گئی۔کوئٹہ مرکز کا خصوصی پروگرام ’’ہلچل‘‘مزاحیہ شو’’نوٹنکی فیملی ‘‘شو کے نمایاں فنکار وں میں سلیم شیخ، اشرف خان ،ثنا،آغا شیراز ،نسیم وکی اور دیگرشامل تھے۔ ’’ملکہ غزل فریدہ خانم کے ساتھ ایک شام‘‘کو بے حد پسند کیا گیا ۔

مزید :

کلچر -