قندیل بلوچ دلبرداشتہ، ملک چھوڑنے کابڑا فیصلہ کرلیا

قندیل بلوچ دلبرداشتہ، ملک چھوڑنے کابڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) مفتی عبدالقوی سکینڈل سے شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی دینے سے انکار پر بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی نہ فراہم کرنے کے فیصلے سے دلبرداشتہ ہو کر قندیل بلوچ نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ ملک چھوڑ کر ممکنہ طور پر بھارت چلی جائیں گی جہاں وہ بگ باس پروگرام میں شرکت کر سکتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کو اوران کی فیملی کو مفتی عبدالقوی والے واقعے کے بعد قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے انھوں نے عید کے بعد بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید :

کلچر -