باکس آفس پر سلمان خان کی ’’سلطان ‘‘ کا راج

باکس آفس پر سلمان خان کی ’’سلطان ‘‘ کا راج

  

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ میں باکس آفس کی جان سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ بدھ کو ریلیز ہوئی, ممبئی کے اندھیری علاقے میں اس کا پہلا شو تھا صبح کے سوا آٹھ بجے جب سڑکوں پر ٹریفک نہیں ہوتی اور اس وقت سنیما ہال میں ناظرین مل جائیں تو سمجھنا چاہیے کہ کسی سپر سٹار کی فلم ریلیز ہوئی ہے۔ بالی وڈ میں باکس آفس کی جان سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ بدھ کو ریلیز ہوئی۔ ممبئی کے اندھیری علاقے میں اس کا پہلا شو تھا۔پریس کے لیے فلم کا شو 10 بجے کا رکھا گیا تھا جبکہ مداحوں کے لیے ملٹی پلیکس کو صبح سویرے سے ہی کھول دیا گیا اور مداح بھی فلم کے لیے جمع رہے۔ ہال کے اندر سلمان کی انٹری کے ساتھ ہی سیٹیاں اور تالیاں بجنا شروع ہو جاتی ہے۔ دہلی سے آنے والے 23 سال کے رام نے فلم دیکھنے کے بعد کہا’سلمان کے لیے میں دہلی سے ممبئی آ سکتا ہوں تو فرسٹ شو تو چھوٹی سی بات ہے۔‘ہال کے اندر سلمان کی انٹری کے ساتھ ہی سیٹیاں اور تالیاں بجنا شروع ہو جاتی ہے۔فلم میں سلمان ہریانہ کے نوجوان سلطان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سلطان عارفہ (انوشکاشرما) کا پیار پانے کے لیے پہلے پہلوانی سیکھتا ہے اور پھر اولمپکس کا میڈل جیت کر لاتا ہے۔ دونوں کی شادی ہو جاتی ہے لیکن پھر کہانی میں ایسا موڑ آتا ہے جب عارفہ اور سلطان کی محبت میں دراڑ پڑ جاتی ہے اور سلطان کو کشتی بھی چھوڑنی پڑتی ہے۔

مزید :

کلچر -