عید کے سٹیج ڈرامے نر گس اورماہ نورکی پرفارمنس لاجواب رہی
لاہور(فلم رپورٹر)عید کے موقع پرمختلف شہروں میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں میں لاہور میں نر گس اورفیصل آباد میں ماہ نورکی پرفارمنس لاجواب رہی ۔دور حاضر کی ان دونوں پرفارمرز نے عید کے سٹیج ڈراموں کا مقابلہ جیت لیا ۔ماہ نورکے ڈرامہ نے ایک ہی دن میں15لاکھ کا ریکارڈ کیا۔نرگس اور ماہ نور کی ڈانس پرفارمنس پر پرستار مسلسل بھنگڑے ے ڈالتے رہے اور ہال میں ونس مور کی آوازیں گونجتی رہیں۔عید کے تینوں روز ماہ نور اور نرگس کے ڈراموں میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں پرستاروں کو مایوس لوٹنا پڑا۔ عید کے موقعہ پر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں18سے زائد سٹیج ڈرامہ پیش ہوئے۔ شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ’’پیاروالی عید ‘‘میں نر گس اورمسکراہٹ خان کی بہتر ین پر فارمنس لاجواب رہی ۔ نے لاہور میں لگنے والے دیگر ڈراموں کومات دیدی ہے جبکہ لاہور میں ہی الفلاح تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں خوشبو،آفرین پری اور جیا بٹ کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔