اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،سینیٹر مشاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمان کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ اگست 2018ء تک مکمل کیاجائیگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا مشرقی روٹ 2019ء تک مکمل ہوگا ۔ گوادر بندر گاہ راہداری کا محور ہے جو پاکستان کو وسط ایشیائی ملکوں سے ملائے گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی تمام صوبوں کیساتھ رابطے میں ہے ۔

مزید :

کامرس -