نائیجریا کی حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ 80ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے

نائیجریا کی حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ 80ارب ڈالر ...

  

لاگوس(اے پی پی) نائیجریا کی حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ 80ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس مقصد کیلئے نائیجریا کے نائب وزیر تیل اور قومی پٹرولیم کارپوریشن کے سربراہ کے دورہ چین کے موقع پر نائیجریا کی حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔نائیجریا کے صدر کے گزشتہ دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 6ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتوں پردستخط ہوئے تھے جبکہ دونوں ممالک نے کرنسی کے تبادلہ پر بھی دستخط کئے تھے ۔

حکام کے مطابق چینی کمپنیاں تیل اور گیس کے شعبوں میں نائیجریا کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

مزید :

کامرس -