گھا نا، عید کی تقر یب میں بھگدڑ مچنے سے 9افراد ہلاک، متعدد زخمی

گھا نا، عید کی تقر یب میں بھگدڑ مچنے سے 9افراد ہلاک، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاموسی(آ ئی این پی)گھانا میں عید کے سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں بدانتظامی کے بعد بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔رمضان کے اختتام کے بعد عید کے رووز بدھ کی رات کو یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، تقریب میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کی تقریب خاتمے کے قریب تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی اور لوگ کمیونٹی ہال سے باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے لیکن سینٹر کے دروازے بند تھے اور اسی وجہ سے لوگ اندھیرے میں کچل کر ہلاک ہوئے، ہلاک شدگان میں 6 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -