تاجکستان نے میگا ڈیم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی کمپنی کو 3.9 ارب ڈالر مالیت کا ٹھیکہ دے دیا

تاجکستان نے میگا ڈیم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی کمپنی کو 3.9 ارب ڈالر مالیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوشنبے (اے پی پی) وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان نے میگا ڈیم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی کمپنی کو3.9 ارب ڈالر مالیت کا ٹھیکہ دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدارتی پریس سروس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اطالوی کمپنی سالینی ایم پریچلو کو 3.9 ارب ڈالر مالیت کا ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم بنانے کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو ریاستی کمیشن نے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ یہ ڈیم دریائے وخش پر بنایا جا رہا ہے جو 1099 فٹ دنیاکا سب سے اونچا ڈیم ہوگا۔

مزید :

کامرس -