عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد 50 ہزار 950 روپے تک جاپہنچی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قیمت 43 ہزار 671 روپے ہوگئی۔مقامی تاجر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کو دیکھنے کے بعد مقامی ریٹس کا تعین کرتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں خصوصاً چاندی کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔کہا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے نتائج اور امریکا میں روزگار کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹس کا اثر سونے کی قیمتوں پر پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس سونے کی قیمتیں پاکستان میں تین بار 50 ہزار کی سطح سے بلند ہوچکی ہیں۔جنوری کے پہلے ہفتے میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 971 روپے جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت 44 ہزار 300روپے تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمت 1062 ڈالر فی اونس تھی۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 352 ڈالر ہوگئی ہے۔

مزید :

کامرس -