چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں معاشی تقدیربدل دے گا،زبیرطفیل

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں معاشی تقدیربدل دے گا،زبیرطفیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اور چائنا کے سرمایہ کارسرمایہ کاری کی مزید نئی راہیں اور مواقعوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان میں خطے کی اجتماعی ترقی کیلئے کثیرملکی پروجیکٹس سلسلے کی کڑی ہے،یہ منصوبہ خطے میں معاشی تقدیربدل دے گا اس لئے چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو اقتصادی راہداری منصوبے سے بھرپورفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس راہداری سے نہ صرف پاکستان اور چین مستفید ہونگے بلکہ جنوبی ایشیا،وسط ایشیا ئی ریاستوں اور افغانستان کی معیشتوں کو بھی منسلک کرنے کا باعث ہوگا تاہم چینی سرمایہ کارسرمایہ کاری میں پہل کریں ۔یہ بات یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیرایف طفیل نے ملکی سرمایہ کاروں سے گفتگو میں کہی۔زبیرطفیل نے کہا کہ پاک چائنا بزنس کمیونٹی کو مزید قریب تر لانے اور دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
پاکستانی تاجرپاکستان کیلئے چین کی دوستی پر فخر کرتے ہیں اور پاک چا ئنا اکنا مک کو ریڈور اقتصادی تر قی کے لیے ایک سنگ میل ہو گا ۔زبیر طفیل نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کے لوگوں کیلئے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،انکی طرز زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئے گی اوروہاں ترقی کا ایک نیادور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو دفاعی طور پر مضبوط کرنے کیلئے جس تعاون کا اظہار کیا ہے وہ پاکستان کے ہرفرد کیلئے قابل قدر ہے، جبکہ پاکستان بھی چین کے ساتھ تعاون میں پیش پیش ہے،پاکستان کی بزنس کمیونٹی چینی بزنس مینوں کے ساتھ تجارت کا فروغ چاہتی ہے جس کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پا ک چا ئنا دو ستی دیر ینہ، سمند ر سے زیا دہ گہر ی اور پہا ڑ وں سے زیا دہ بلند ہے ، دو نو ں ملکو ں کے مابین با ہمی تجا رت میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے، دو نوں ممالک کے در میان تجا رت کے اب بھی بے انتہا مواقع مو جو دہیں لیکن ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ملکوں بالخصوص چائنا کے سرمایہ کاروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔ زبیرطفیل نے کہا کہ پاکستان اور چینی تاجروں کے مابین رابطوں کو مزید موثر بنانا ہوگا،ضرورت اس بات کی ہے کہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں لازم ہے کہ مشترکہ مسائل کے اجتماعی حل تلاش کئے جائیں اور اجتماعی دانش کے ذریعہ خطے کے معاشی مسائل کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے۔

مزید :

کامرس -