جرمنی نے پاکستان کو 6ملین یورو گرانٹ کی منظوری دیدی

جرمنی نے پاکستان کو 6ملین یورو گرانٹ کی منظوری دیدی

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں گلیشیئر پگھلنے کے عمل کو مانیٹر کرنے کیلئے جرمنی نے چھ ملین یورو گرانٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن حکومت اپنے کے ایف ڈبلیو ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے یہ رقم واپڈا کو دے گی اور یہ رقم گلیشیئر مانیٹرنگ فار انرجی اینڈ فوڈ سکیورٹی کیلئے دی جائے گی گلیشیئر سے لبریز علاقوں میں ٹیلی سیکٹر سازوسامان کے لئے یہ رقم بروئے کار لائی جائے گی اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نے واپڈا ممبر شعیب اقبال اور کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر وولف کینگ ملر نے مالیاتی معاہدے پر دستخط کئے اس موقع پر جرمنی سفارتخانے کے سنٹ سیکرٹری سبچین اورنسٹ بھی موجود تھے ۔

مزید :

کامرس -