عالمی منڈی میں تانبے کے نرخوں میں اضافہ
میلبورن (این این آئی) عالمی منڈی میں تانبے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران تانبے کے نرخوں میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 37500 یوآن (5646 ڈالر) فی ٹن میں طے پائے۔