جنوبی افریقہ، پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پر وقار عید ملن پارٹی کا اہتمام

جنوبی افریقہ، پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پر وقار عید ملن پارٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ )پاکستانی ہائی کمیشن جنوبی افریقہ میں پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام، پاکستانی ہائی کمشنر جنوبی افریقہ ہیز ایکسیلنسی مسٹر نجم الثاقب نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کریں ،گزشتہ روز ہائی کمیشن جنوبی افریقہ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جنوبی افریقہ ڈپلو میٹس، پاکستانی نمائندوں اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے کے علاوہ پاکستانی بچوں کی بھی کثیر تعداد نے اپنے والدین کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نجم الثاقت نے ماہ رمضان اور عید الفطر منانے کے پیچھے موجود اسلامی اقدار کو اجاگر کیا انہوں نے مضبوط اسلامی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کرنے پر زور دیا ،ہائی کمشنر نجم الثاقب نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو طرفہ تعلقات میں مستحکم رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوششوں کو تیز کریں اور پاکستان کے سوفٹ امیج کو بہتر طور پر نمایاں کریں تاکہ دنیا میں پاکستان کے بارے میں مثبت رویے فروغ پا سکیں،عید ملن پارٹی کے اختتام پر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -