جنوبی افریقی پیرا لمپین آسکر پسٹوریس کو چھ سال جیل کی سزا سنا دی گئی

جنوبی افریقی پیرا لمپین آسکر پسٹوریس کو چھ سال جیل کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پریٹوریا(این این آئی)گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں جنوبی افریقی پیرا لمپین آسکر پسٹوریس کو چھ سال جیل کی سزا سنا دی گئی ٗآسکر پسٹوریس نے تین سال قبل اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو قتل کیا تھا۔جنوبی افریقہ میں قتل کی کم از کم سزا 15 سال ہے تاہم ہائی کورٹ کے جج تھکوزیل مسیپا نے اوسکر کو کم سزا سنانے کی کئی وجوہات بیان کیں جن میں سے ایک یہ تھی کہ ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سمجھے کہ کوئی گھر میں گھس آیا ہے اور انہوں نے گولی چلا دی۔انہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ملزم کو چھ سال قید جیل کی سزا سناتا ہوں۔29 ساہ پسٹوریس کمرہ عدالت سے جیل جانے سے قبل اپنے اہلخانہ سے گلے ملے جہاں وہ مزید پانچ سال قید میں رہیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی اپنی سزا کا ایک سال قید میں گزار چکے ہیں ٗ14 فروری 2013ء وہ دن تھا جس کی صبح قتل کی یہ واردات ہوئی تھی جس میں پسٹوریس نے اپنی تین مہینہ پرانی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو پریٹوریا میں اپنے گھر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔پسٹوریس نے تسلیم کیا کہ انہوں نے گولی چلائی تھی جو ان کی گرل فرینڈ کی موت کا سبب بنی تاہم انہوں نے غلط فہمی میں گولی چلائی تھی، وہ یہ سمجھے کہ کوئی شخص گھر میں گھس آیا جو شاید اس کا دشمن ہوسکتا ہے۔پسٹوریس اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔