عید الفطر کے دوران ہسپتالوں میں ون ویلر وں سمیت 40ہزار مریضوں کی آمد

عید الفطر کے دوران ہسپتالوں میں ون ویلر وں سمیت 40ہزار مریضوں کی آمد

  

 لاہور(نامہ نگار ) صوبائی دار الحکومت کے پانچ ہسپتالوں میں40ہزار سے زائد مریض ایمرجنسی میں آئے جس میں ون ویلرز، معمول کے حادثات اور بسیار خوری کے باعث پیٹ کی بیماریوں کے مریضوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گوشت خوری کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا2ہزار سے زائد مریض ایمرجنسی میں لائے گئے۔ ان ہسپتالوں میں جنرل ،جناح ، میو ، سروسز،سر گنگا رام اور پی آئی سی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے جونیئرز کو سینئرز ڈاکٹرز کی جانب سے بہترین کارکردگی پر فون کال پر شاباش دی گئی اور عید کے بعد متبادل چھٹیاں دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہسپتالوں میں آنے والے زیادہ تر مریضوں کا تعلق گیسٹرو،پیٹ کی مختلف بیماریوں اور حادثات سے تھا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو ون ویلنگ اور خلاف قانون ڈرائیونگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ،تمام ادویات بھی ہسپتال کے اندر سے ہی فراہم کی گئیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -