دہشت گردوں نے اسلام کے دل کونشانہ بنایا ہے،عمران غوری

دہشت گردوں نے اسلام کے دل کونشانہ بنایا ہے،عمران غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر عمران احمد غوری نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسلام کے دل کونشانہ بنایا ہے ،مسجد نبوی ؐکے قریب دھماکے سے ہرمسلمان کا دل خون کے آنسو رورہا ہے ،دنیا بھرکے مسلمان خانہ کعبہ اورروضہ رسولؐکی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں گے ۔گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین ہرمسلمان کی عقیدت ومحبت کا مرکزہے مدینہ منورہ کی سرزمین کا ہرذرہ خاک مسلمان کی آنکھوں کا سرما ہیں اورہمارے قلب کیلئے سکون کا باعث ہے یہ مسلمان کیلئے کڑا وقت ہے لہذا دنیا کے تمام مسلمان مسلکی اختلافات بھلا کرحرمین شریفین کی حفاظت کیلئے متحد ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد مسلم ممالک کی عالمی تنظیم اوآئی سی کوفعال ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہیے ۔