پارکوں میں گہما گہمی ، سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

پارکوں میں گہما گہمی ، سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اقبال بھٹی)عید کے تینوں روز لاہور کے پارکوں میں بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ،لاہور یوں نے حسب سابق زندہ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے عید کے تینوں روز خوب انجوائے کیا ،اور فیملیز کے ساتھ پارکوں میں آئے سانحہ گلشن اقبا ل پارک کے بعد تمام پارکوں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک ،جیلانی پارک(ریس کورس پارک)مینا رپاکستان اور باغ جناح میں بے پناہ رش رہا،اور لاہور کے باسی روایتی زندہ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوتے رہے،بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد نے چڑیا گھر کا رخ کیا اور بچوں نے زیادہ وقت جانوروں کے ساتھ انجوائے کیا ،اور چڑیا گھر میں بھی عید کے تینوں دن ہی خوب مزے کئے اورلطف اندوز ہوئے روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں لوگوں نے بتایا ،کہ عید کے پر مسرت موقعہ پر گلشن اقبال پارک میں آئے ہیں بڑا مزہ آرہا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب پارک میں پہلے کی نسبت سکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں ،اور ہر جگہ پر سکیورٹی کے جدید انتظامات دیکھنے میں آئے ہیں ،اور سکیورٹی کا جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے ،اور سکیورٹی کا عملہ بھی تجربہ کار اور سکیورٹی امور پرمکمل آگاہی رکھتا ہے ۔روز نامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے بچوں کا کہنا تھا ،کہ پارک میں آنا تو ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے مگر عید پر پارک میں آنے کاتو مزہ ہی کچھ اور ہے ،سب بچوں کا کہنا تھا ،کہ ہم لوگ خوب مزے اور مستی کر رہے ہیں ،سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان نے سروے بھی کیا ،پورے پارک میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے لئے تاریں بچھانے کا عمل جاری ہے،پی ایچ اے ذرائع کے مطابق پارک میں ڈیڑھ سے دوماہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا عمل مکمل ہو جائے گا ،جبکہ نئی چار دیواری بنانے کا کام پہلے ہی مکمل ہونے کو ہے۔