رکن اسمبلی عمران نذیر کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد،بچوں میں عید تحائف تقسیم

رکن اسمبلی عمران نذیر کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد،بچوں میں عید تحائف تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا چایلڈ پروٹیکشن بیوروکا عید کے موقع پر دورہ ، اس موقع پر بچوں سے عید ملی اور تحائف تقسیم کئے،تین ماہ کے بچے کو دیکھ کر رکن اسمبلی کی آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے،خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید جیسی خوشی کے موقع پر ہمیں ایسے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے، ان بچوں کو بھی کسی کا انتظار ہے اور یہ بھی کسی کے لخت جگر ہیں ، انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ادارہ لارث بچوں کی خدمت کرکے بہت بڑی عبادت کررہا ہے ، انہوں نے کہا کہ جن کا کوئی نہیں ان کا اللہ تعالی ضرور ہے اور اللہ ہی ان کی مختلف اشکال میں حفاظت کرتا ہے اور اس نے اپنی مخلوق کی خدمت کے لئے دنیا میں بہت سے اداروں اور شخصیات کی ڈیوٹیاں لگائی پہوئی ہیں اوران اداروں میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھی ایک ایسا ہی ادارہ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی خدمت ہی ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے عید کے موقع پر بچوں میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے اور بچوں کے ساتھ ایک گھنٹے کے ساتھ وقت گزارہ۔