حکمران خاندان نے ملک میں بادشاہت نافذ کر رکھی ہے،سعدیہ سہیل
لاہور(اپنے خبر نگار سے ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمران خاندان نے ملک میں بادشاہت نافذ کر رکھی ہے شاہی خاندان کیلئے پی آئی اے کا سپیشل طیارہ لندن بھیجنا عوام سے لئے ہوئے ٹیکسوں کا غلط استعمال ہے پی آئی اے حکمرانوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے خسارے میں ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ریلوے کے پاس اپنے پنشنرز اور ملازمین کے لئے تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں مسلم لیگ( ن )نے پی آئی اے کو بھی اسی حالت میں پہنچانے کا پروگرام بنا لیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنے سے قاصر ہے جبکہ حکمرانوں کے چونچلے ہی ختم نہیں ہو رہے۔ پانامہ لیکس جیسے سکینڈل کے بعد بھی شریف خاندان سبق سیکھنے کو تیار نہیں اور بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔