پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی،انجینئر یاسر

پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی،انجینئر یاسر

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے پنجاب میں ناقص انتظامات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں گڈگورننس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے پنجاب میں حکومت نام کی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آر ہی عوام اللہ کے آسرے پر زندگی گزارنے رہے ہیں۔ شاہدرہ آفس میں عید ملن پارٹی کے حوالے سے تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پانامہ لیکس کے حوالے حکمت عملی طے کر رہی ہے چیئرمین عمران خان جیسے ہی کارکنوں کو اپنے لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کریں گے کارکنوں اپنے قائد کے ساتھ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو کرپشن کے خلاف شعور دیا ہے پانامہ لیکس پر حکمرانوں کا احتساب قوم کی آواز بن چکا ہے حکمران کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -