حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے گا،ولید اقبال

حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے گا،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کی مر کزی پو لٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کیخلاف تحر یک انصاف میدان میں آچکی ہے اب حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ‘عمران خان احتجاجی تحر یک کے حوالے سے جو بھی ہدایات دیں گے کارکن اسکے مطابق سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ۔ عید کے موقعہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مر کزی پو لٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن اور لوٹ مار سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے اب تحر یک انصاف حکمرانوں کیخلاف نہ صرف قانونی اور عدالتی جنگ لڑ ے گی بلکہ عوام کی عدالت میں بھی (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار کو قوم کے سامنے بے نقاب کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کا مکمل خاتمہ ہوگا اور ملک میں حقیقی معنوں میں عوامی اور جمہو ری حکومت قائم ہوگی موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر کسی دھبے سے کم نہیں ۔