پاک چین اقتصادی راہداری ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ ہے،شیخ ابراہیم

پاک چین اقتصادی راہداری ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ ہے،شیخ ابراہیم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ ہے لہذا ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت پوری قوم کو سی پیک منصوبے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل ممکن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی،دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے اور ملک کے تمام برآمدی اور درآمدی شعبوں کو فائدہ ہو گا جس سے پاکستانی انڈسٹری عروج کی راہ پر گامزن ہو جائے گی شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے مطابق ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ابھی معاشی، اقتصادی اور صنعتی طور پر ملک کو مستحکم بنانے کیلئے بے حد محنت کی ضرورت ہے لہذا ہر سیاسی جماعت کے لیڈر ،رہنما اور کارکن کو اس بات کا احساس کرنا ہو گا کہ ملک میں روز گار کی فراہمی، غربت کے خاتمے ، کاروباری حالات کو بہتر بنانے اور مہنگائی میں کمی لانا انتہائی ضروری ہے اور یہ تب ہی ممکن ہو گاجب ملک کی معیشت مضبوط اور ملکی صنعتیں بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں گی تاکہ ہماری ایکسپورٹ دنیا بھر میں قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -