ایپکا اور پیرامیڈیکل سٹافکا عید کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا

ایپکا اور پیرامیڈیکل سٹافکا عید کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پنجاب اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبات منظور نہ ہونے پر عید الفطر کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے تین گھنٹے احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ریلی بھی نکالی ۔بعد ازاں ریلی 90 شاہراہ قائد اعظم پر ختم کر دی گئی ۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداران اور کارکنان اپنے بیوی بچوں کے ساتھ دھرنے میں شریک ہوئے اور عید کی نماز دھرنے کے دوران ہی ادا کی ۔احتجاجی ریلی اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چودھر ی، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین یوسف بلا، میڈیا ایڈوائز ارشد بٹ، جنرل سیکرٹری رحمت سندھو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ وعدے کے مطابق سرکاری ملازمین کے مطالبات کو فی الفور حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔ ایپکا اور پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنے بار بار وعدوں کے باوجود سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے مطالبات حل نہیں کر رہی ہے ۔