مدینہ منورہ میں دھماکے امت کے لئے لمحہ فکریہ ہیں،عابد صدیقی

مدینہ منورہ میں دھماکے امت کے لئے لمحہ فکریہ ہیں،عابد صدیقی

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے سعودی عرب میں دھماکوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اب ہمارے دل تک پہنچ چکے ہیں مدینہ منورہ جسے امن کا شہر سمجھا جاتا ہے اور رسول پاک ؐ نے بھی چودہ سو سال پہلے مشکل حالات میں مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی امن کے شہرمیں دھماکے مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے اس وقت پوری مسلم دنیا دھماکوں کی زد میں ہے اس لئے مسلم دنیا کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھیں اور مسلم امہ کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے حکمت عملی طے کریں۔ او آئی سی کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے مزد کہا کہ پنجاب حکومت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں عید الفطر پر مہنگائی اور گرانفروشی اپنے عروج پر رہی عوام کو ناقص اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پڑیں پرائس کنٹرول اور کنزیومر کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہی ہیں منافع خوروں نے عوام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے اور انہیں بچانے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آ چکی ہیں لیکن حکمرانوں کے حواری ابھی بھی سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -