میوہسپتال سرجیکل وارڈ کے مریضوں میں عید کے موقع پر مٹھائی تقسیم

میوہسپتال سرجیکل وارڈ کے مریضوں میں عید کے موقع پر مٹھائی تقسیم

  

لاہور(نامہ نگار )میو ہسپتال سرجیکل وارڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور عملے کے ساتھ عید منائی، مریضوں میں خوشی کی لہر دور گئی۔پروفیسر نے وارڈ میں داخل مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی اور سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا۔مریضوں کوفراہم کی جانیوالی علاج معالجہ کی سہولیات کاجائزہ لیا ،ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر عملے کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے ہمراہ عید کا کیک کاٹا۔مریضوں کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ ایک حیران کن امر ہے کہ پروفیسر عید کے روز ہسپتال پہنچ گیا اورہماری خیریت دریافت کی محکمہ صحت کو چاہئے کہ اسی طرح تمام پروفیسرز کو آئندہ عید پر دورہ کرنے کے لئے پابند کردیں تاکہ مریضوں کی داد رسی ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -