تمام پاکستانی مدینہ کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں،مولانا امجد

تمام پاکستانی مدینہ کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں،مولانا امجد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مدنیہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی حفاظت کے لئے ہر پاکستانی مسلمان جان ومال سمیت ہر قر بانی دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔،مکہ مکر مہ ومدنیہ منورہ سے ہمارا ایمانی ،قلبی ،روحانی تعلق ہے جو آخری سانس تک رہے گا ،مدینہ منورہ میں دہشت گر ی عالم اسلام کے لیئے چیلنج بھی ہے اور اتحاد واتفاق کے لئے پیغام بھی ہے ،اسلام امن کا مذہب ہے اور سلامتی کا دین ہے اس کے پیغام سلامتی و امن کو پھیلانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہر مسلمان لیکن سب سے زیادہ کردارمنمبرومحراب نے ادا کرنا ہے علما کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا چاہیے کراچی اور بلوچستان میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں یہ باتیں جے یو آئی کے راہنما ء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے عید موقع پر ملاقاتی وفود سے گفتگواور جامع مسجد رحمانیہ میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مو لانا محمد امجد خان نے کہا کہ اسلام کے مرکز کو نشانہ بنا یا گیا ہے یہ گہری سازش ہے یہیں سے اسلام کی کر نیں پھوٹی تھیں اور اسلام نے امن وسلامتی کا پیغام دیا تھا انہوں نے کہا کہ اسلام امن اخوات ،بھائی چارے کا مذہب ہے لیکن اسلام کو بدنام کر نے کے لیئے بین الاقوامی طور پر دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے اسی پیغام محبت واخوت کو عام کر نے کی ضرورت ہے مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی ایسی سازشوں کے مقابلے کے لیئے وطن میں رابطہ عوام مہم چلا رہی ہے اور پھر اگلے سال اپریل میں عالمی جتماع منعقد کر رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -