ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے منتخب امیدواروں کی فہر ستیں تیار
لاہور(نامہ نگار )ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے منتخب امیدواروں کی فہرستیں تیار،غلطیوں کو دور کرنے کا عمل تیزی سے جاری ،حتمی فہرستیں 11جولائی کے بعد آویزاں کی جائیں گی۔ لاہور کے اندرسرکاری سکولوں میں ایک ہزار523 ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 9، 14 اور 16 میں منتخب ہونے والے امیدواروں کی عارضی فہرستیں جاری کر دی تھیں جس میں کئی امیدواروں کے نام اور ڈگریوں کے نمبرزکا غلط اندراج کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے امیدوار پریشان ہیں اور انہوں نے فہرستوں میں غلط اندراج پراعتراضات 4جولائی تک ای ڈی او آفس جمع کروا دیئے تھے اب عید ختم ہونے کے بعد ان کے اعتراضات درست کرکے حتمی فہرست چند روز بعد آویزاں کر دی جائے گی۔