عید کے موقع پر قومی مفادات کو ترجیح دینے کاعزم کیا جائے،طاہر صدیق

عید کے موقع پر قومی مفادات کو ترجیح دینے کاعزم کیا جائے،طاہر صدیق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں طاہر صدیق نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو دہشتگردی سے متاثر ہوئے اور انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی اور اخروی خوشیوں سے نوازے۔ آج وطن عزیز کو دہشت گردی‘ فرقہ پرستی‘ ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری‘ امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ عزیز پاکستان آج تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ان حالات میں دعا ہے کہ ملک کے حکمران اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -