طب سے وابستہ افراد نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیں،پروفیسر خالد محمود

طب سے وابستہ افراد نیک نیتی سے فرائض سر انجام دیں،پروفیسر خالد محمود

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے )پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد انسانیت کی خدمت کرکے بلاشبہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ نیک نیتی سے فرائض سرانجام دینے کے لیے سیدھا اور سچا راستہ اپنائے رکھیں۔ ہمیں اپنے ذاتی مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانا چاہیے۔گذشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کی (5تا8جولائی ) چھٹیوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں تقریبا7 ہزار سے زائد مریض آئے جنہیں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق صرف ایک روپے کی پرچی کے عوض سی ٹی سکین، آپریشن کا سامان، جان بچانے والی مہنگی ادویات سمیت دیگر طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو مخیر حضرات کے تعاون سے تینوں وقت سپیشل کھانا بھی مہیا کیا گیا۔پروفیسر خالد محمود نے عید کے ایام میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات اور جذبہ ایثار کو سراہا اور کہا کہ عام دنوں میں بھی ہمیں مریضوں کی اسی جذبہ کے ساتھ خدمت کرتے رہنا چاہیے۔ان خدمات کا صلہ ہمیں صرف تنخواہوں کی صورت میں ہی نہیں بلکہ اللہ تعالی سے بھی اجر ملے گاپرنسپل پی جی ایم آئی نے مزید کہا کہ سرکاری تعطیلات میں بیرون ملک جانے والے افراد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے علاوہ ڈینگی کاؤنٹر پر مامور ملازمین الرٹ رہے نیز گردوں کے مریضوں کی سہولت کے لیے ڈائیلسز سینٹر بھی حسب معمول کام کرتا رہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -