ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی آپریشن کیا جائے،علامہ نیاز نقوی

ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی آپریشن کیا جائے،علامہ نیاز نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے شیعہ وکیل شاہد عباس ایڈووکیٹ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈیر ہ اسمٰعیل خان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ عید کے موقع پر علما سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہی رات دو وکلا اور دو سینر اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے بعدمکتب اہل بیت سے تعلق رکھنے والے ایک اور وکیل کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت ریاست کے لئے چیلنج ہے کہ درجنوں ایجنسیوں کی موجودگی میں پہلے قاتل گرفتار ہوئے اور نہ ہی ابھی تک شاہد عباس شیرازی کے قاتلوں اور ان کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگایا جاسکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ڈیر اسمٰعیل خان میں امن قائم کرنا اور ٹارگٹ کلنگ روکنا چیلنج ہے۔ جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہاکہ ملت جعفریہ 1986ء سے لاشیں اٹھا رہی ہے، اور یہ ایسا سلسلہ ہے، جس میں کچھ رپورٹس کے مطابق ریاستی ادارے بھی ملوث رہے ہیں اور ان کے پروردہ کرائے کے قاتل بازاری لوگ بھی شامل ہیں۔ اب یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔