ہربنس پورہ، 7 سالہ بچہ اغوا
لاہور(وقائع نگار)ہر بنس پورہ سے 7سالہ بچے کو اغواء کر لیا گیا ۔ پویس نے مقدمہ درج کر لیا ، آخری اطلاعات تک مغوی اور ملزم کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ بتایا گیا ہے کہ علی محمدکا 7سالہ بیٹا ارستان علی گلی میں گیا جسے نامعلوم افراد اغواء کر کے لے گئے ۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی ہے ۔